میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بحریہ ٹاؤن کیس، پولیس کا قوم پرست رہنمائوں کے گھروں کا گھیرائو

بحریہ ٹاؤن کیس، پولیس کا قوم پرست رہنمائوں کے گھروں کا گھیرائو

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

بحریہ ٹاؤن کیس، سندھ کے کئے شہروں میں پولیس کی قومپرست کارکنان کے گھروں پر دھاوا، کئی کارکنان گرفتار، ڈاکٹر قادر مگسی، سید جلال محمود شاہ و دیگر رہنماؤں کے گھروں کو بھی گھیراؤ، سندھ ایکشن کمیٹی کی ہنگامی پریس کانفرنس، پیپلزپارٹی میں جنرل ضیاء اور مشرف کی روح گھس گئی ہے، مراد علی شاہ معافی مانگیں، ڈاکٹر قادر مگسی و دیگر کی پریس کانفرنس، تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن میں جلاؤ گھیراؤ کے کیسز میں نامزد لوگوں کی گرفتار کیلئے پولیس نے سندھ کے مختلف شہروں میں قومپرست کارکنان کی گھروں پر دہاوا بول کر کئے کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے جن کی پولیس نے ابھی تک تصدیق نہیں کی. دوسری جانب پولیس نے سندھ ایکشن کمیٹی کے کنوینر اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین سید جلال محمود شاہ کی جامشورو میں رہائشگاہ اور سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین کی علمدار چوک کی رہائش گاہ کا بھی محاصرہ کیا، اپنے رہائشگاھ بھی ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ ترقی پسندپارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو فروخت کیا ہے، کراچی اور حیدرآباد کے درمیان کی زمین نیلام کی گئی، پیپلزپارٹی کے لوگوں نے سندھ کے لوگوں پر 14 سال میں ظلم کی انتہا کی ہوئی ہے۔، سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے رہنما سید زین شاہ، عوامی تحریک کے رہنما سجاد چانڈیو ایڈوکیٹ اور دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر قاد رمگسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے وزراء کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کو آگ لگانے کے واقعے میں بانی ایم کیو ایم کا گروپ ملوث ہے جس کا ہمیں تو نہیں پتہ لیکن ہمارا کہنا ہے کہ اس واقعے میں پیپلزپارٹی کی حکومت اور آصف زرداری بھی ملوث ہے۔ انہوں نے کہاکہ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ ایکشن کمیٹی والے معافی مانگیں جبکہ ہمارا کہنا ہے کہ معافی مراد علی شاہ کو مانگنی چاہئے جنہوں نے سندھ کے لوگوں کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار کیا ہو اہے۔ سندھ کے لاکھوں افراد نے پرامن احتجاج کرکے ملک ریاض، آصف زرداری اور سندھ حکومت کی دہشت گردی کو بے نقاب کردیا، جس کے بعد جسقم کے چیئرمین صنعان خان قریشی سمیت سینکڑوں پرامن کارکنوں کو گرفتار کرکے غائب کیا جاچکا ہے، سندھ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، انہوں نے کہاکہ سندھ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں 12سے 22جون تک لاڑ کے علاقے میں بحریہ ٹاؤن اور سندھ کی زمین پر قبضوں کیخلاف تین دن کی رابطہ مہم کی جائیگی جس پر پولیس اور انتظامیہ سندھ کے قومی کارکنوں کیخلاف آپریشن تیز کردیا ہے، 100سے زائد رہنما اور کارکنوں کو گرفتار کرکے غائب کیا جاچکا ہے، انہوں نے کہاکہ سندھ میں قومی کارکنوں کے خلاف آپریشن تیز کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں جنرل ضیاء اور پرویز مشرف کی روح داخل ہوگئی ہے، مراد علی شاہ معافی مانگیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں