میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے شوہر نے شادی کی تصدیق کردی

معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے شوہر نے شادی کی تصدیق کردی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستانی کی معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے بالآخر شادی کی تصدیق کردی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حریم شاہ کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بلال شاہ کے ساتھ موجود ہیں۔ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے شوہر سے سوال کرتی ہیں کہ کیا ان کی شادی ہوچکی ہے ،جس کے جواب میں بلال شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے شادی کرنے کا اعتراف کرلیا۔قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کچھ روز قبل اپنی زندگی قرار دیے جانے والے شخص کے ساتھ موجود ہیں۔ٹک ٹاکر کی جانب سے ٹک ٹاک کی بنائی گئی ویڈیو کو انسٹا گرام پر شیئر کیا گیا جس میں وہ ساتھ موجود شخص کے ساتھ شرارتیں کرتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں بھارتی گانا بھی چل رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں