میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں مہنگائی بہت بڑھنے والی ہے، عالمی بینک

پاکستان میں مہنگائی بہت بڑھنے والی ہے، عالمی بینک

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ورلڈ بینک نے خبردار کیاہے کہ پاکستان کی معیشت کو خطرات میں اضافہ ہورہا ہے ادائیگیوں کا توازن بگڑنا سب سے بڑا خطرہ ہے، مہنگائی کی شرح میں بتدریج اضافہ ہوگااور آئندہ سال مہنگائی 6 فیصد ہوجائے گی ،جبکہ ترقی کی شرح 5.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت کو خطرات میں اضافہ ہورہا ہے۔ ادائیگیوں کا توازن کا بگڑنا سب سے بڑا خطرہ ہے۔ مہنگائی کی شرح میں بتدریج اضافہ ہوگا۔مالی سال 2018 میں مہنگائی کی شرح 6 فیصد رہے گی۔ مالی سال 2019 میں مہنگائی کی شرح 7 فیصد رہنے کا خدشا ہے معاشی ترقی کی شرح 5.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، مالی سال 2018 میں معاشی ترقی کی شرح 5.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں