میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شدید معاشی بحران ،پاکستان خودمختار ڈیفالٹ کی جانب گامزن

شدید معاشی بحران ،پاکستان خودمختار ڈیفالٹ کی جانب گامزن

ویب ڈیسک
پیر, ۲۸ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان خودمختار ڈیفالٹ کی جانب گامزن ہے۔پاکستان انتہائی شدید معاشی بحران کا شکار ہوچکا ہے، ایسے میں ہمیں کسی بھی سطح پر مثبت پالیسیاں نظر نہیں آتیں، اگرچہ آئین میں تمام شہریوں کو خوراک کا تحفظ فراہم کیا گیا ہے، لیکن حقیقت میں مفت خوراک صرف اشرافیہ کو میسر ہے۔روپے کی ویلیو تیزی سے گر رہی ہے، صنعتی سرگرمیاں منجمند ہوتی جارہی ہیں، توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، قرضوں کے انبار لگ رہے ہیں، ایسے میں ملک شدید بدامنی کا شکار ہوسکتا ہے، جس کا نتیجہ خودمختار ڈیفالٹ کی صورت میں نکلے گا۔عالمی معاشی بحران نے ہماری برآمدات کو کم کر دیا ہے جبکہ درآمدات مہنگی ہوگئی ہیں، ہمارے قرضے قابل برداشت حد سے باہر نکل رہے ہیں، بڑھتی آبادی، کم ہوتے پانی کے وسائل اور تنزلی کا شکار ذراعت کی وجہ سے غذائی تحفظ کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے، کوئی طویل المدتی منصوبہ نظر نہیں آرہا۔اشرافیہ اپنے طرز حکمرانی پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہے، جس کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، حکمرانوں کو ریونیو حاصل کرنے کیلیے پیٹرول اور بجلی مہنگی کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں سوجھتا، جس کے شدید نتائج برآمد ہوسکتے ہیں اور ملک میں بدامنی پھیل سکتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں