میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے طلبہ کو درسی کتابیں نہ مل سکیں

سندھ کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے طلبہ کو درسی کتابیں نہ مل سکیں

جرات ڈیسک
پیر, ۲۸ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا، تعلیمی سال کا آغاز ہوئے مہینہ ہونے کو ہے لیکن کراچی سے کشمور تک سرکاری اسکولوں کے لاکھوں طلبا کو سرکار کی جانب سے مفت فراہم کی جانے والی درسی کتابیں نہ مل سکیں۔ سندھ کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طلبا اسکول تو جا رہے ہیں لیکن کورس کی کتابیں نہ ملنے کے سبب شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ کتابوں کے بحران پر چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ آغا سہیل پٹھان نے میڈیا سے گفتگو میں کتابوں کی کمی پر انکشاف کیا کہ کتابوں کے 41 لاکھ سیٹس کی خریداری کے لیے بورڈ نے سوا دو ارب روپے کا ٹینڈر کیا تھا جس میں سے 30 لاکھ سیٹس مل سکے۔ چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ آغا سہیل پٹھان نے کتابوں کے بحران کی ذمہ داری ڈالر کی بڑھتی قیمت، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی سابقہ انتظامیہ اور تعلقہ ایجوکیشن آفیسرز پرعائد کر دی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر حکومت ایمرجنسی بنیادوں پر پیسے دے دیتی ہے تو ہنگامی بنیادوں پر ٹینڈر کروا کر 15 سے 20 دن میں کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں