میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاؤیونیورسٹی ،آغا خان اسپتال ،4کروڑ 10لاکھ کی گرانٹس من پسند لوگوں کے علاج پر خرچ

ڈاؤیونیورسٹی ،آغا خان اسپتال ،4کروڑ 10لاکھ کی گرانٹس من پسند لوگوں کے علاج پر خرچ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۸ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

ڈاؤیونیورسٹی اسپتال اور آغا خان اسپتال کوغیرقانونی طور پر جاری 4کروڑ 10لاکھ روپے کا گرانٹس من پسند لوگوں کے علاج پر خرچ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے،متعلقہ اداروں کی نشاندہی و تحریری درخواست کے باوجود انتظامیہ نے کوئی رپورٹ جمع نہیں کرائی، مذکورہ اسپتالوں میں بے ضابطگیوں کے بعدمحکمہ صحت سندھ نے کسی کارروائی کے بجائے خاموشی اختیار کرلی۔روزنامہ جر?ت کو موصول ہوئے دستاویز کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے مالی سال 2021-22کے دوران ڈاؤ یونیورسٹی اور آغا خان اسپتال کومختلف مریضوں کے علاج معالجے کے لئے 4کروڑ 10لاکھ روپے کے گرانٹس جاری کئے گئے،جس میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں، وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری سے سیکریٹری صحت آفس کے ذریعے مذکورہ اسپتالوں کو رقم کی ادائگی ہوئی لیکن سیکریٹری کے دفتر نے مذکورا پالیسی کے لئے کوئی معیار فراہم نہیں کیا اور نہ ہی کوئی دستاویز فراہم کیا، جبکہ ڈاؤ اسپتال اور آغاخان میں عام عوام وغریب مریضوں کے بجائے گرانٹس کا 70فیصد خرچ من پسند لوگوں پر کیا گیا، مجاز اتھارٹی کی جانب سے مقررہ پالیسیوں کے بغیر منظور شدہ سرکاری اخراجات پر طبی علاج مکمل طور پر بے قائدہ اور بلا جواز ہے جو کہ محکمہ صحت سندھ میں کمزور اندورنی کنٹرول اور مالیاتی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرتا ہے، متعلقہ اداروں نے جولائی 2022میں اس معاملے کی نشاندہی اور تحریری درخواست دی لیکن کوئی جواب نہیں دیاگیا، تفتیش کرنے والے ادارے نے طبی علاج پرجاری اخراجات کے لئے پالیسیاں،قواعد و ضبط بنانے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں