عوام پاکستان پارٹی کا کے الیکٹرک آفس پر احتجاج کا اعلان
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ جولائی ۲۰۲۴
شیئر کریں
عوام پاکستان پارٹی نے آج کے الیکٹرک آفس کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپنی سفارشات حکومت اور کے الیکٹرک نمائندوں کو پیش کریں گے چاہتے ہیں حکومت چار ماہ کے لیے گھریلو صارفین پر انکم اور سیلز ٹیکس ختم کردے۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈسکوز اوور بلنگ ختم کریں اور 31ویں دن میٹر ریڈنگ لینا بند کریں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کے الیکٹرک سمیت پاکستان بھر میں اوور بلنگ ہورہی ہے، نیپرا اس معاملے کو چیک کرے، لوڈشیڈنگ ہونے کے باوجود بل کم نہیں ہورہے، اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل ہونا چاہیے۔