میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سمیت ملک میں آٹا پھر مہنگا، قیمت 125 روپے کلو تک پہنچ گئی

کراچی سمیت ملک میں آٹا پھر مہنگا، قیمت 125 روپے کلو تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کے پی کے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2100 اورکوئٹہ میں2500 روپے تک جا پہنچی ،ذخیراندوزبھی سرگرم
کراچی میں آٹے کی قیمت میں یکدم دس روپے فی کلوکااضافہ ،نان بائیوں نے روٹی اورچپاتی کی قیمت بھی بڑھادی
کراچی /پشاور/کوئٹہ(نیوز:ایجنسیاں)کراچی سمیت ملک میں آٹا پھر مہنگا، قیمت 120 سے 125 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا جس کے بعد آٹے کی فی کلو قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ۔ کراچی میں چکی کا آٹا 120 سے125 روپے کلو فروخت ہونے لگا جبکہ پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت کے اعلان پر آٹا مزید مہنگا ہوگیا، مارکیٹ میں سرکاری آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا دوسری جانب ملز مالکان نے 15 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا کر دیا۔ایک ہفتے میں15کلو تھیلے کی قیمت 250 روپے اضافے کے بعد 1300 سے 1550 روپے ہو گئی ۔دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا ہے، صوبے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 50 روپے مہنگی ہونے کے بعد 2100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ادھرکوئٹہ میں 20کلو آٹے کا تھیلا100روپے سستا ہو کر 2500 روپے کا ہوگیا ، شہر میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں 350 روپے کا اضافہ ہوا اور آٹا ڈیلرز نے آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
شہر میں آٹے کی قلت کی باعث بحران سر اٹھانے لگا ہے، آٹے کی قیمت میں فی کلو 10 روپے کا اضافہ ہوگیا۔سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث گندم کی پیداوار میں واضح کمی آگئی ہے، جبکہ کئی علاقوں کے گوداموں میں موجود گندم پانی لگنے کے باعث ضائع ہوگئی۔دوسری طرف سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دکانداروں کے مطابق فلور ملوں سے آٹے کے ٹرک کے ٹرک متاثرین کے لیے خریدے جارہے ہیں، جس کی وجہ سے شہر میں آٹے کی قلت پیدا ہو رہی ہے۔اس صورتحال کے باعث شہر میں آٹے کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ 115 روپے کلو والا آٹا 125 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔ تندور کی روٹی 20 روپے اور چپاتی 15 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں