حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کردیا
شیئر کریں
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ
مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع
تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے تحت ڈیزل پر لیوی میں 6 روپے 57 پیسے جبکہ پٹرول پر 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈیزل پر لیوی کی شرح 72 روپے 97 پیسے سے بڑھا کر 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح، پٹرول پر عائد لیوی 66 روپے 25 پیسے سے بڑھا کر 66 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل پر بھی لیوی کی شرح 15 روپے 84 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔اس کے علاوہ 22 جون کو عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت 98.35 ڈالر فی بیرل تھی، جو صرف 4 روز میں 6.67 ڈالر کم ہو کر 26 جون کو 91.68 ڈالر فی بیرل رہ گئی۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 22 جون کو 109.09 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 26 جون کو 104.79 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔


