میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مشتبہ لائسنس، 262پائلٹس کی فہرست جاری

مشتبہ لائسنس، 262پائلٹس کی فہرست جاری

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزارتِ ہوابازی نے مشتبہ لائسنس رکھنے والے 262 پائلٹس کی فہرست جاری کر دی ہے، جن میں پی آئی اے کے 141، ایئر بلیو کے 9 اور سرین ایئر کے 10 پائلٹس شامل ہیںجبکہ پاکستان ایئرلائنزکے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے کہاہے کہ مسافروں کی سیفٹی کیلئے مشکوک لائسنس والے پائلٹس کو گرائونڈ کردیا ہے۔۔ذرائع کے مطابق وزارتِ ہوابازی کی جانب سے جاری کی گئی اس فہرست میں پالپا کے سینئر عہدیداران بشمول ترجمان پالپا کیپٹن قاسم قادر بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایوی ایشن ڈویڑن نے پی آئی اے کے 141،ایئر بلیو کے 9 اور سرین ایئر کے 10 پائلٹس کے لائسنز کو مشتبہ قرار دے کر انہیں فوری گرانڈ کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ایوی ایشن ڈویڑن نے تینوں ایئر لائنز کے چیف اور ایگزیکٹو افسران کو احکامات پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔مشتبہ لائسنز کی رپورٹ ایوی ایشن ڈویڑن کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے مرتب کی ، کمیٹی نے انکوائری میں ڈیٹا اور، ریکارڈ کے اصل ہونے کا آئی ٹی فرانسک تجزیہ کیا ہے۔تجزیے میں لائسنز کی اصلیت مشتبہ پائی گئی جس پر ایوی ایشن ڈویڑن نے متعلقہ ایئرلائنز کو فوری ایکشن لینے کے احکامات جاری کردیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں