میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شکارپور ‘ کچے میں آپریشن جاری،9 مغوی بازیاب

شکارپور ‘ کچے میں آپریشن جاری،9 مغوی بازیاب

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

شکارپور میں کچے کے علاقے میں ڈاکووں کیخلاف پانچویں روز بھی آپریشن جاری رہا، آپریشن میں کراچی سے آئے 200پولیس کمانڈوز سمیت 700سے زائد اہلکار شریک ہیں، ڈاکووں کے متعدد ٹھکانے گرا کر آگ لگا دی گئی ہے، اب تک 12مغویوں میں سے 9کو بازیاب کرایا جا چکا ہے۔ایس ایس پی شکارپور امیر سعود مگسی کے مطابق آپریشن میں کراچی سے آنے والے 200 پولیس کمانڈوز سمیت 700سے زائد پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں ، آپریشن گڑھی تیغو اور دیگر کچے کے علاقوں میں کیا جارہا ہے۔امیر سعود مگسی کا کہنا ہے کہ اب تک ڈاکووں کے 200سے زائد ٹھکانوں کو مسمار کر کے آگ لگا دی گئی ہے، 12 مغویوں میں سے 9 کو بازیاب کروایا جا چکا ہے جبکہ کشمور اور سکھر پولیس کی جانب سے بھی کچے کی حدود میں آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ایس ایس پی شکار پور کے مطابق جب تک کچے کے علاقے کو ڈاکووں سے کلیئر نہیں کیا جاتا تب تک آپریشن جاری رہے گا۔آپریشن کے دوران 2 پولیس اہلکار اور ایک فوٹوگرافر شہید اور 6 اہلکار زخمی ہوئے تھے جبکہ 8 ڈاکو ہلاک اور 12 بھی زخمی بھی ہوئے جنہیں ان کے ساتھی لے کر فرار ہوگئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں