ملک ریاض کی بیٹیوں کا اداکارہ عظمیٰ خان اور بہن پر تشدد ،جان سے مارنے کی دھمکیاں
شیئر کریں
اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا ہے، اداکارہ نے پولیس کو شکایت درج کروا دی ہے۔ عظمیٰ خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ بزنس مین ملک ریاض کی بیٹیاں امبر ملک اور پشمینہ ملک اپنے 12مسلح محافظوں کے ساتھ رات کے وقت انکے گھر میں داخل ہوئیں، ان پر اور انکی بہن پر تشدد کر کے انہیں ہراساں کیا گیا جبکہ انہیں بلیک میل بھی کرنے کی کوشش کی گئی۔عظمیٰ خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ امبر ملک اور پشمینہ ملک نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ اداکارہ نے پولیس سے اپیل کی ہے پولیس جلد از جلد انکا اور انکی بہن کا طبی معائنہ کروائے اس سے پہلے کہ انکے زخم بھرنا شروع ہوجائیں۔عظمیٰ خان نے مزید کہا ہے ہے کہ انہوں نے پولیس کو شکایت درج کروا دی ہے، میری پولیس سے درخواست ہے کہ ایف آئی آر درج کر کے میرا اور میری بہن کا میڈیکل چیک اپ کروایا جائے۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ میں بھی اتنی ہی پاکستانی شہری ہوں جتنے ملک ریاض پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ انہیں انصاف کی امید ہے اور وہ انصاف حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کریں گی۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی لیگل ٹیم سے رابطہ کرلیا ہے جو انکا کیس لڑیں گی، انہوں نے کسی بھی معاملے کے حوالے سے معلومات کیلئے اپنی لیگل ٹیم کے اراکین سے رابطہ کرنے کا کہا ہے۔
عظمیٰ خان کے گھر پر دھاوا بولنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
عظمیٰ خان کے گھر پر دھاوا بولنے، اداکارہ اور ان کی بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، اداکارہ کے گھر پر رات کے وقت کچھ خواتین نے 12 مسلح گارڈ کیساتھ حملہ کیا اور گھر کے اندر توڑ پھوڑ کی گئی، مسلسل گالیاں دی جاتی رہیں، عظمیٰ خان اور ان کی بہن انہیں تشدد کا نشانہ نہ بنانے کی منتیں کرتی رہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی جا رہی ہیں۔دونوں بہنوں کو مسلسل غلیظ گالیاں بھی دی جا رہی ہیں۔ اس دوران عظمیٰ خان اور ان کی بہن مسلسل روتے ہوئے منتیں کر رہی ہیں کہ انہیں تشدد کا نشانہ نہ بنایا جایا، تاہم حملہ آور خواتین اور دیگر لوگوں کی جانب سے ان کی ایک نہیں سنی جا رہی۔ بتایا گیا کہ رات کے وقت حملہ آور دیوار پھلانگ کر عظمیٰ خان کے گھر میں داخل ہوئے اور دروازہ توڑ دیا۔ خواتین اور مسلح گارڈ پھر زبردستی اداکارہ کے گھر میں گھس گئے اور دونوں بہنوں کو بدترین تشدد کا شانہ بنانے کے علاوہ گھر میں بری طرح توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔دوسری جانب اداکارہ عظمیٰ خان نے اس تمام معاملے کے حوالے سے پولیس میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی ہے۔ عظمیٰ خان نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ امبر ملک اور پشمینہ ملک نامی خواتین اپنے 12مسلح گارڈز کے ساتھ رات کے وقت ان کے گھر میں داخل ہوئیں، ان پر اور ان کی بہن پر تشدد کر کے انہیں ہراساں کیا گیا جبکہ انہیں بلیک میل بھی کرنے کی کوشش کی گئی۔ عظمیٰ خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ امبر ملک اور پشمینہ ملک نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ اداکارہ نے پولیس سے اپیل کی ہے پولیس جلد از جلد انکا اور انکی بہن کا طبی معائنہ کروائے اس سے پہلے کہ انکے زخم بھرنا شروع ہوجائیں۔
خاتون نے اداکارہ اور انکی بہن پر شراب بھی پھینکی
عظمیٰ خان تشدد کیس کے حوالے سے ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کو ہراساں کرنے والی خاتون نے اداکارہ اور انکی بہن کو آگ بھی لگانے کی کوشش کی۔ دونوں لڑکیوں کو ہراساں کرنے والی خاتون اپنے گارڈ کو کہتی رہی کہ وہ لڑکیوں کو ہاتھ لگائے، خاتون نازیبہ فقرے بھی کستی رہی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عظمی خان کی بہن کا پاؤں زخمی ہے جبکہ خاتون اپنے گارڈ کو کہہ رہی ہے کہ اس لڑکی کو ہاتھ لگاؤ میں دیکھتی ہوں کہ کیا یہ تمہارے ساتھ بھی وہی کرتی ہے جو عثمان کے ساتھ کرتی تھی۔ خاتون نے عظمیٰ خان اور انکی بہن پر شراب بھی گرائی۔ خاتون کسی عثمان کا ذکر کر کے کہہ رہی تھیں کہ تم یہ کیسے کہہ سکتی ہو کہ وہ زبردستی گھر میں آتا تھا۔
واقعہ میں ملوث عثمان میرا بھتیجا نہیں ہے ،ملک ریاض
اداکارہ عظمیٰ خان اور ہما خان کی وائرل ویڈیو کا تنازعہ، کاروباری شخصیت ملک ریاض کا ردعمل آگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں ملک ریاض نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی یہ افسوس ناک واقعہ میرے ساتھ جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے میں اس کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس مکروہ پروپیگنڈا کی سرزنش کرتا ہوں مجھے ایک وائرل ویڈیو کے ساتھ منسلک کرنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے، واقعے کو ملک ریاض سے جوڑے کی کوشش کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ عثمان میرا بھتیجا نہیں ہے۔یہ بات بھی قابل غور رہے سوشل میڈیا پر کچھ افراد کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا عظمیٰ خان کی وائرل ہونے والی ویڈیو کا واقعہ ملک ریاض کے ساتھ منسلک ہے۔اس حوالے سے حسان نیازی کی جانب سے بھی ٹویٹ کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ عظمیٰ خان اور ہما خان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ حسان نیازی کی جانب سے اس واقعے کو ملک ریاض کے ساتھ منسلک کرنے کی کوشش کی گئی۔ یاد رہے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک خاتون جوانی پھر نہیں آنی فلم کی اداکارہ عظمیٰ خان پر بھڑک گئی اور ان پر اپنے شوہر کیساتھ مبینہ ناجائز تعلقات کے شک کی بنا پر سخت لہجہ میں بات کرتی نظر آتی ہیں۔ خاتون نے دونوں سے سوال کیا کہ کیا تم دونوں کا میرے شوہر کے ساتھ رشتہ کیا ہے۔جس پرعظمیٰ خان خاتون کو آنٹی بول دیتی ہیں ، خاتون ردعمل دیتے کہتی ہے کہ میں تمہیں آنٹی لگتی ہوں ، تم 34 سال کی ہو میں 40 سال کی ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عظمیٰ خان ڈری ہوئی ہما خان کے پیچھے چھپی ہوئی ہیں اور بات بات پر معذرت کرتی نظر آتی ہیں۔ جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عظمیٰ خان کو خاتون کی جانب سے تھپڑ بھی مارا گیا ہے جس کے باعث وہ اپنا ہاتھ اپنے چہرے پر رکھے ہوئی ہیں۔ یہ بات بھی قابل غور رے کہ عظمیٰ خان اور ہما خان کے کپڑے گیلے اور پاؤں سے خون نکل رہا تھا . کیا دونوں پر بد ترین تشدد کیا گیا؟ ویڈیو اور تصاویر نے کئی سوالات کھڑے کردیے تھے۔
ویڈیو شواہد موجود ہونے کے باوجود پولیس ایف آئی آر درج کرنے سے گریزاں
اداکارہ عظمیٰ خان اور بہن کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا معاملہ، ویڈیو شواہد موجود ہونے کے باوجود پولیس ایف آئی آر درج کرنے سے گریزاں۔ حسان نیازی کا کہنا ہے کہ ہم کافی دیر سے ڈیفنس فیز 6 کے پولیس تھانے میں موجود ہیں، پولیس ہماری درخواست پر عمل نہیں کر رہی، دوسری پارٹی کو بھی طلب نہیں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے اور معروف سوشل ایکٹیوسٹ حسان نیازی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ عظمیٰ خان پر ہوئے حملے کے حوالے سے پولیس ایف آئی آر درج نہیں کر رہی۔حسان نیازی کا بتانا ہے کہ پولیس کو عظمیٰ خان اور ان کی بہن پر حملہ کرنے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی گئی تھی، تاہم اب تک پولیس نے ان کی درخواست پر عمل نہیں کیا۔حسان نیازی کا کہنا ہے کہ پولیس اس معاملے پر تاحال کوئی ایکشن لینے سے گریزاں ہے۔ پولیس نے اب تک حملہ کرنے والے لوگوں کو بھی پولیس اسٹیشن طلب نہیں کیا۔ حسان نیازی کا کہنا ہے کہ یہ 5 دن پرانا واقعہ ہے، جن لوگوں نے عظمیٰ خان اور ان کی بہن پر حملہ کیا، ان کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلئے پرسوں درخواست دی گئی تھی، تاہم اب تک پولیس نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔2 یتیم لڑکیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، لیکن کوئی انہیں انصاف فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے۔
عظمیٰ خان اور ان کی بہن پر بدترین تشدد کا واقعہ 5 دن پہلے پیش آیا
اداکارہ کے وکیل حسان نیازی کا بتانا ہے کہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، واقعہ 5 دن پہلے پیش آیا، لڑکی اس وقت ہسپتال میں ہے، پولیس متاثرین کیساتھ انصاف نہیں کر رہی، دی گئی درخواست پر تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے معاملے کے حوالے سے اداکارہ کے وکیل حسان نیازی کی جانب سے مزید تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں حسان نیازی کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے عظمیٰ خان اور ان کی بہن کو انصاف فراہم کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی جا رہی۔ یہ دونوں بہنیں یتیم ہیں جن کے گھر میں گھس کر انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔حسان نیازی کا بتانا ہے کہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ 5 روز قبل پیش آیا تھا۔جن لوگوں نے عظمیٰ خان اور ان کی بہن پر حملہ کیا، ان کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلئے پرسوں درخواست دی گئی تھی، تاہم اب تک پولیس نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ 2 یتیم لڑکیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، لیکن کوئی انہیں انصاف فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے۔ حسان نیازی کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے اب تک حملہ کرنے والے لوگوں کو بھی پولیس اسٹیشن طلب نہیں کیا۔
عظمیٰ اور ہما خان کے کپڑے گیلے اور پاؤں سے خون نکل رہا تھا
عظمیٰ خان اور ہما خان کے کپڑے گیلے اور پاؤں سے خون نکل رہا تھا ۔کیا دونوں پر بد ترین تشدد کیا گیا، ویڈیو اور تصاویر نے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک خاتون جوانی پھر نہیں آنی فلم کی اداکارہ عظمیٰ خان پر بھڑک گئی ہیں اور ان پر اپنے شوہر کیساتھ مبینہ ناجائز تعلقات کے شک کی بنا پر سخت لہجہ میں نظر آتی ہیں۔خاتون نے دونوں سے سوال کیا کہ کیا تم دونوں کا میرے شوہر کے ساتھ رشتہ کیا ہے۔ جس پرعظمیٰ خان خاتون کو آنٹی بول دیتی ہیں ، خاتون ردعمل دیتے کہتی ہے کہ میں تمہیں آنٹی لگتی ہوں ، تم 34 سال کی ہو میں 40 سال کی ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عظمیٰ خان ڈری ہوئی ہما خان کے پیچھے چھپی ہوئی ہیں اور بات بات پر معذرت کرتی نظر آتی ہیں۔جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عظمیٰ خان کو خاتون کی جانب سے تھپڑ بھی مارا گیا ہے جس کے باعث وہ اپنا ہاتھ اپنے چہرے پر رکھے ہوئی ہیں۔تاہم عظمیٰ خان اور ہما خان کے گیلے کپڑے اور پاؤں سے نکلتے خون کی سوشل میڈیا پر زیر گردش کچھ تصاویر اور ویڈیوز نے کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عظمیٰ خان اور ہما خان کے کپڑے گیلے ہیں اور ان کے پاؤں سے خون نکل رہا ہے۔ دوسری جانب ایسا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ ان دونوں بہنوں پر مٹی کا تیل ڈالا گیا تھا جس کے باعث ان کے کپڑے گیلے تھے۔
https://youtu.be/fHHawhef4c8