میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رمضان میں مسلم اُمہ اپنا کڑا احتساب کرے ‘امام کعبہ

رمضان میں مسلم اُمہ اپنا کڑا احتساب کرے ‘امام کعبہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور/ مکة المکرمہ (مانیٹرنگ/ ایجنسیاں) امام کعبہ شیخ صالح آل طالب نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو رمضان المبارک میں اپنا کڑا احتساب کرنا چاہیے، رمضان المبارک میں اللہ تعالی سب سے زیادہ اپنے بندوں کو جہنم سے آزادی کا انعام عطا کرتا ہے،رمضان المبارک کا ایک بار پھر ہماری زندگی میں آنا اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے ، ہمیں اس نعمت کی قدر کرنی چاہیے،رمضان کی پہلی رات شیطانوں اور سرکش جنوں کو جکڑ دیا جاتا ہے، جہنم کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں اور جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مکة المکرمہ میں پیغام نیٹ ورک کی طرف سے استقبال رمضان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس سے امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر ناظم اعلیٰ، ڈاکٹر حافظ عبدالکریم اور سینئر نائب امیر مولانا علی محمد ابوتراب نے بھی شرکت کی۔ امام کعبہ کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں صیام وقیام کے علاوہ حسب استطاعت صدقہ بھی کرنا چاہیے اور نیکی کے کام کثرت سے کرنے چاہییں۔ رسول اللہ ﷺ اس مبارک مہینے میں خیر کے تمام کاموں کی طرف سبقت لے جاتے تھے۔ رمضان المبارک کے اہم اعمال میں سے ایک عمل روزے کے دوران زیادہ سے زیادہ دعا، استغفار اور ذکر الٰہی کرنا ہے کیونکہ روزہ دار کی دعا ان دعاﺅں میں سے ہے جو اللہ تعالی کے ہاں قبول ہوتی ہیں امام کعبہ نے دعوت وتبلیغ کے فروغ میں پیغام نیٹ ورک کے کام کو سراہا اور کہاکہ دینی قوتوں کو ذرائع ابلاغ کے میدان میں آگے آنا چاہیے۔ قرآن وسنت کی دعوت کے پھیلاﺅ کے لیے ہر قسم کے جدید وسائل اور ذرائع استعمال میں لانے چاہئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں