سندھ حکومت، منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ اپریل ۲۰۲۴
شیئر کریں
حکومت سندھ کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔کراچی میں ایکسائز پولیس نے کامیاب آپریشن کرکے2 ملزمان گرفتاراور 40کلوگرام آئس برآمد کرلی ہے ۔گرفتار ملزمان کی شناخت شوکت اور نوید کے نام سے کی گئی جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔کامیاب آپریشن پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایکسائز ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی نئی نسل کو منشیات فروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ہمیں نوجوان نسل کا منشیات سے تحفظ یقینی بنانا ہے۔حکومت سندھ کی منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند ہے۔