میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابات مقرر وقت پر ہونے چاہئیں،وزیر اعلیٰ سندھ

انتخابات مقرر وقت پر ہونے چاہئیں،وزیر اعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

کوشش ہے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو جائے، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ایس ایس پی کشمور کند ھکوٹ شبیر سیٹھار دباؤ برداشت نہ کر سکا، جلد اچھا افسر تعینات کرینگے، مراد علی شاہ، انتخابات مقرر وقت پر ہونے چاہئیں، وزیر اعلیٰ سندھ کی حیدرآباد آمد، مولا بخش چانڈیو اور عرفان گل مگسی سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کیا جائے، پولیس میں سیاسی مداخلت کے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ چھٹی پر جانے والا ایس ایس پی کشمور کندھکوٹ اچھا افسر تھا لیکن وہ دباؤ برداشت نہ کر سکا جلد اچھا افسر تعینات کیا جائیگا، اس وقت پنجاب اور سندھ میں ڈاکوؤں کے خلاف سنجیدہ ایکشن لیا جا رہا ہے تاہم اعداد شمار کا جائزہ لیں گے تو کو پتہ چل جائے گا کہ اس وقت امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلاب سے 1.5 بلین کا نقصان ہوا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کاوشوں سے گھروں کی تعمیر کیلئے آدھی رقم جمع کر لی گئی ہے، ان کی تعمیر کرنے کا کام مشھور سماجی تنظیموں کو دیا جائے گا اور تصدیق کے بعد رقم کا اجراء کیا جائے گا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری کامیابی یہ تھی گذشتہ بارشوں کے پانی کی نکاسی کی گئی اور گندم کاشت کر کے اچھی فصل کاشت کی، وزیر اعلیٰ سندہ سید مراد علی شاہ نے کہا کسی ایک شخص کی انا کی وجہ سے جو ہو رہا ہے وہ نہیں ہونا چاہیے تھا،وہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہیے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عرفان گل مگسی سے ان کی ساس کے انتقال پر تعزیت کیلئے حیدرآباد پہنچے تھے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مگسی ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا وہ عرفان گل مگسی سے ان کی ساس اور مولا بخش چانڈیو کے بھائی کی تعزیت کیلئے آیا ہے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے امور حیدرآباد صغیر قریشی، پیپلزپارٹی کے رہنما پاشا قاضی، اظھر سیال، ڈویزنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن، ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد سید پیر محمد شاھ ، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو، ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، بعد ازاں وہ سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی رہائش گاہ قاسم آباد پہنچے جہاں ان سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کی..


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں