میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کے50سے زائد سابق وزرا اور مشیران کی سیکیورٹی واپس

سندھ کے50سے زائد سابق وزرا اور مشیران کی سیکیورٹی واپس

ویب ڈیسک
پیر, ۹ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سندھ میں 50 سے زائد سابق وزرا اور مشیران کو فراہم کی گئی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔صوبے میں تین سیاستدانوں کی سیکیورٹی برقرار رکھی گئی ہے۔سندھ میں 11 سیاستدان و مشیران ایسے بھی ہیں، جن کی سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی بلکہ مامور اہلکار اور گاڑیوں میں کمی کی گئی ہے، جبکہ ان 11 افراد میں سے 3 سیاستدانوں کی سیکیورٹی کو برقرار رکھا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کی سیکیورٹی پر 13 اہلکار اور ایک پولیس موبائل مامور تھی، اب یہ تعداد کم کرکے 5 کردی گئی ہے۔اسی طرح شہلا رضا کی سیکیورٹی پر مامور 10 اہلکاروں کو کم کرکے تین، امتیاز شیخ کے 8 اہلکاروں کو کم کرکے 5 کر دیا گیا۔نبیل گبول کی سیکیورٹی سے 5 اہلکاروں کو کم کرکے 3 کر دیا گیا اور پولیس موبائل بھی واپس لے لی گئی۔خورشید شاہ، سید نوید قمر اور مکیش کمار چالہ کی سیکیورٹی اور پولیس موبائلز واپس لے لی گئیں، عذرا فضل پیچوہو کی سیکیورٹی کو 10 اہلکاروں کے ساتھ برقرار رکھا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں