میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیا کے سب سے پرانے اخبار نے اشاعت بند کرنے کا اعلان کر دیا

دنیا کے سب سے پرانے اخبار نے اشاعت بند کرنے کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

دنیا کے سب سے پرانے اخبار نے اشاعت بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق آسٹریا کے اخبار Wiener Zeitung نے 1703 میں سرکاری سرپرستی میں اشاعت شروع کی تھی۔تین صدیوں سے شائع ہونے والے اخبار نے آخری ایڈیشن میں ادارے کے باضابطہ بند کرنے کا اعلان کیا۔ ایڈیشن کے سرورق پر سال اشاعت 1703 اور سال اختتام 2023 چھاپا گیا ہے۔ اخبار بند کرنیکا فیصلہ آسٹریا کی پارلیمنٹ میں سرکاری اخبارات بند کرنے کا بل پیش ہونیکی مناسبت سے کیا گیا ہے۔ بل میں سرکاری اخبارات کو ڈیجیٹیل کرکے نئے صحافیوں کیلئے تربیت گاہ میں تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔بل کی منظوری تک دنیا کا سب سے قدیم اخبار 30 جون تک کاغذی شکل میں شائع ہوتا رہے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں