میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں منشیات، گٹکے اور مین پڑی کی فروخت ، اہم سیاسی شخصیت کے قریبی افراد کے نام زیر گردش

حیدرآباد میں منشیات، گٹکے اور مین پڑی کی فروخت ، اہم سیاسی شخصیت کے قریبی افراد کے نام زیر گردش

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) حیدرآباد میں منشیات، گٹکے اور مین پڑی کی فروخت و فراہمی ، ایک اہم سیاسی شخصیت کے قریبی افراد کے نام بھی زیر گردش، 11 اپریل کو اے ایس پی علیہ راجپر بے ہوسڑی تھانہ کے حدود میں ٹنڈو فضل میں چھاپہ مارا، دوران چھاپے مین پڑی خام مال کے 70 کٹے برآمد کر کے دو افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار و مفرور افراد پر ایک اہم سیاسی شخصیت کی قریبی شخص کی پشت پناہی کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں منشیات، مین پڑی اور گٹکے کی فروخت و فراہمی میں ایک اہم سیاسی شخصیت کے قریبی افراد کے نام بھی زیر گردش کرنے لگے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق اہم سیاسی شخصیت کے حلقہ میں موجود تھانوں میں مقرریاں 2 منتھلی کے تمام معاملات نجی افراد دیکھتے ہیں جنہیں ایک اہم سیاسی شخصیت کا قریبی شخص ہینڈل کرتا ہے، 11 اپریل کو اے ایس پی علینہ راجپر کی سربراہی میں پولیس نے ہوسڑی تھانے کے حدود میں ٹنڈو فضل میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خام مال مین پوری کا بڑا ذخیرہ برآمد 70 سے کٹے خام مال، تیار شدہ مین پوری اور دیگر آلات پولیس تحویل میں لے لئے جبکہ دو ملزمان ذوالفقار کھوسو اور مختیار کھوسو شامل گرفتار کیا گیا، جبکہ مرکزی ملزم توفیق کھوسو موقع سے فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات حاصل کی گئی جس کے نتیجے میں مذکورہ ملزمان کا تعلق بین الصوبائی مین پوری ڈیلر گینگ سے ظاہر ہوا، گرفتار ملزمان حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں تیار شدہ و خام مال مین پوری کی سپلائی دینے میں سرگرم تھے، ملزمان کے خلاف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ کے تحت تھانہ ہوسڑی میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق مذکورہ کارروائی کی بعد اہم سیاسی شخصیت کی قریبی افراد میں کھلبلی مچ گئی تھی، پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ کارروائی ایک اعلیٰ پولیس افسر کے احکامات پر کی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں