میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت د ینے حکم

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت د ینے حکم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت د ینے کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں 30مارچ کو جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کسی کا رائٹ آف اسمبلی تو نہیں چھینا جا سکتا، جلسے سب نے کئے ہیں، آپ قواعد و ضوابط اور شرائط طے کر لیں۔عدالت نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آپ نے جو شرائط عائد کرنی ہیں وہ کر دیں۔پی ٹی آئی وکیل شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم اب 6 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ آپ صرف یہ خیال رکھیں کہ کوئی ہنگامہ آرائی نہ ہو۔سٹیٹ کونسل کا موقف تھا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور پہلے بھی ان کو جو اجازت دی گئی اس کی خلاف ورزی ہوئی تھی۔چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ جو شرائط نارمل ہوتی ہیں وہ لگائیں اس میں کوئی حرج نہیں، کوئی غیر معمولی شرائط عائد نا ہو جو سٹینڈرڈ ٹی او آر ہوتے ہیں اس کے مطابق اجازت دیں۔وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ گذشتہ روز جو واقعہ ہوا ہے وہ تو ڈی سی کے جلسہ کی اجازت نہ دینے کی وجہ سے ہوا ہے، ہم ہر قسم کی شرائط کے لئے تیار ہیں۔ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ میرے سے پہلے والے چیف جسٹس بھی اجازت دیتے رہے ہیں میں نے بھی آرڈر کیا ہے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ گزشتہ روز دہشت گردی کا ایک افسوس ناک واقعہ بھی ہوا ہے جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ زندگی رکتی تو نہیں ہے بلکہ چلتی ہی رہتی ہے اور ہم نے اسی طرح دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے۔سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے ہدایات لینے کا وقت دے دیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس میں کہا کہ میں آپ کی رضامندی نہیں مانگ رہا، فیصلہ میں نے کرنا ہے۔عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں