میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کا مزارات دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ ،لعل شہباز قلندر کا عرس منسوخ

سندھ حکومت کا مزارات دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ ،لعل شہباز قلندر کا عرس منسوخ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ حکومت نے کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر مزارات دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ہفتہ 27مارچ کو مزارات بند کرنے کا فیصلہ وزیر اوقاف سہیل انور سیال کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ،جبکہ لعل شہباز قلندر کا عرس بھی منسوخ کر دیا گیا۔فیصلہ سندھ میں کورونا کے پھیلاو کی وجہ سے کیا گیا۔ مزارات 28مارچ سے 8اپریل تک بند رہیں گے۔واضح رہے کہ 24 مارچ کو سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار کو زائرین کے لیے سخت ایس او پیز کے تحت کھولا گیا تھا۔ لعل شہباز قلندر کا عرس 18 شعبان سے شروع ہونا تھا۔اس سے قبل مزار 15 مارچ کو کرونا کی تیسری لہر کے باعث بند کیا گیا تھا۔سندھ حکومت نے گزشتہ سال بھی کرونا وبا کے باعث حضرت لعل شہباز قلندر کا سالانہ عرس منسوخ کر دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں