میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 8 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے 111 رنز کا ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر 14 ویں اوور میں حاصل کیا۔ملتان سلطانز کی جانب سے رائلی روسو 78 رنز اور محمد رضوان 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ شان مسعود 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹر ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.5 اوورز میں 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حسنین 22، محمد حفیظ 18 محمد نواز 14، عمر اکمل 11 اور اور مارٹن گپٹل 7 رنز بنا سکے۔ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ نے 5، ثمین گل اور عباس ا?فریدی نے 2،2 اور اسامہ میر نے 1 وکٹ حاصل کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں