میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹ الیکشن میں صرف دو روز باقی، جوڑ توڑ میں تیزی

سینیٹ الیکشن میں صرف دو روز باقی، جوڑ توڑ میں تیزی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سینیٹ الیکشن میں صرف دو روز باقی رہ گئے ،جوڑ توڑ میں تیزی ا گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو 2 سینیٹرز منتخب کرانے کی پیش کش کر دی ہے ۔بدلے میں پیپلز پارٹی نے اسلام آباد میں یوسف رضا گیلانی کیلئے حمایت مانگ لی ہے ۔پنجاب اسمبلی کا ماڈل دیکھ کر ایم کیو ایم بھی نیم رضا مند ہو گئی ہے ،اس ضمن میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بڑا دعویٰ سامنے آیا کہ اب حکومت میں شامل ارکانِ اسمبلی پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل کے مطابق اپوزیشن کے 17 ارکانِ قومی اسمبلی ہم سے رابطے میں ہیں، 2 ارکانِ قومی اسمبلی سے تو گزشتہ روز رابطہ ہوا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں