سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ یا خفیہ ،سپریم کورٹ کل صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سنائے گی
شیئر کریں
سپریم کورٹ کل پیر کو صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے سنائے گی۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے کاز لسٹ جاری کر دی جس کے مطابق سپریم کورٹ یکم مارچ کو سینیٹ الیکشن کیس میں صدارتی ریفرنس پر اپنی سنائے گی۔سپریم کورٹ نے تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 25 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جس میں اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے نے ریفرنس کے حق میں دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ سینیٹ الیکشن آئین کے آرٹیکل 226کے تحت نہیں ہوتے بلکہ الیکشن ایکٹ کے تحت ہوتے ہیں اس لئے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کروائے جاسکتے ہیں۔دیگر فریقین الیکشن کمیشن ، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف نے اوپن بیلٹ کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ بیلٹ پیپر کو اوپن نہیں کیا جا سکتا ، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق سینیٹ الیکشن تین مارچ کو ہونا ہیں۔