میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پٹھان کی دھوم ، 32سال بعد کشمیر میں سینما ہاؤس فل

پٹھان کی دھوم ، 32سال بعد کشمیر میں سینما ہاؤس فل

جرات ڈیسک
هفته, ۲۸ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

کشمیر میں بالی ووڈ فلم پٹھان نے دھوم مچاتے ہوئے 32 سال بعد سینما ہاؤس فل کر دیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ اور دپیکا پڈوکون کی 25جنوری کو دنیا بھر میں ریلیز ہونیوالی فلم پٹھان باکس آفس پر کھڑکی توڑ بزنس کر رہی ہے۔ ریلیز کے ساتھ ہی فلم پٹھان نے بھارتی سنیما کے کئی بڑے ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں، ریلیز کے پہلے ہی روز فلم نے دنیا بھر سے 100 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا تھا۔ دنیا بھر میں یش راج فلمز کی اس پروڈکشن کو 8 ہزار سے زائد اسکرینز پر لگایا گیا ہے جن میں ساڑھے پانچ ہزار بھارت میں جبکہ ڈھائی ہزار بیرون ملک ہیں۔ پٹھان حالیہ دور کی وسیع پیمانے پر ریلیز ہونے والی فلم بھی بن گئی ہے۔ پٹھان نے جہاں بھارت میں مداحوں کے دل جیتے وہیں مقبوضہ کشمیر میں بھی فلم نے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فلم پٹھان کی وجہ سے کشمیر میں 2 سال بعد سینما ہاؤس فل ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 26 جنوری کو کشمیر کی ایک مشہور سینما چین کی جانب سے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا گیا کہ وادی کشمیر میں 32 سال بعد سینما ہاؤس فل ہو گئے ہیں اور سب فلم پٹھان کی وجہ سے ہے۔ بیان کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر میں آرگنائزر سینما کے باہر ہاؤس فل کے بورڈ کے ساتھ کھڑے ہوئے دیکھے گئے۔ ویک اینڈ کی وجہ سے فلم کے بزنس میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں