میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانی لڑکی اقرا جیوانی کو بھارتی شہر بنگلور میں گرفتار کر لیا گیا

پاکستانی لڑکی اقرا جیوانی کو بھارتی شہر بنگلور میں گرفتار کر لیا گیا

جرات ڈیسک
هفته, ۲۸ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستانی لڑکی اقرا جیوانی کو بھارتی شہر بنگلورو میں گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 سالہ پاکستانی لڑکی اقرا جیوانی کی 25 سالہ بھارتی شہری ملائم سنگھ یادیو سے آن لائن گیم کے ذریعے دوستی ہوئی، اقرا جیوانی اور ملائم سنگھ یادیو نے نیپال میں شادی کی۔ بھارتی میڈیاکا دعوی ہے کہ پاکستانی لڑکی اقرا نیپال کے راستے بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئی۔ بھارتی میڈیا پر اقرا کی گرفتاری کی خبر نشر ہونے پر اس کے اہلخانہ نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اقرا کے والد سہیل جیوانی نے کہا کہ اقرا کی گمشدگی کا مقدمہ گزشتہ سال 19 ستمبر کو درج کرایا تھا۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ لڑکی والدین سے رابطے میں تھی، اقرا کے کیس میں متعلقہ افراد سے باقاعدہ ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا، کیس سامنے آنے پر محکمہ خارجہ سے رابطہ کیا ہے، اقرا کے کیس میں جہاں ضرورت ہوئی مدد کی جائے گی۔۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں