میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کا پروٹوکول ، شہریوں کا انوکھا احتجاج

وزیراعظم کا پروٹوکول ، شہریوں کا انوکھا احتجاج

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

اہلیان کراچی نے وزیراعظم عمران خان کے پروٹوکول کیلئے کافی دیر سڑک بند رکھنے پر مسلسل ہارن بجاتے ہوئے انوکھا احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔ شہریوں کی وزیراعظم کو اپنی مشکل کا احساس دلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی گزشتہ شام وزیراعظم عمران خان کنگری ہائوس سے جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگاڑا سے ملاقات کے موقع پر پولیس نے کارساز سڑک کو ٹریفک کیلئے 10 منٹ پہلے بند کردیا تھا ابھی عمران خان کنگری ہائوس سے باہر بھی نہیں آئے تھے کہ ٹریفک پولیس نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے 10منٹ پہلے کارساز سڑک بند کردی۔ شہریوں نے انتہائی پرامن انداز میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے مسلسل ہارن بجانا شروع کردئیے ۔ ہارن پر ہاتھ رکھ کر اسے اٹھانا بھول گئے اور اپنے منفرد اور انوکھے احتجاج کے ذریعے وزیراعظم کو سڑکیں بند ہونے کی مشکلات کا احساس دلایا۔ شہریوں کے اس انوکھے احتجاج نے کراچی کی ٹریفک پولیس کو پریشان اور شرمندہ کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں