
یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ کیا جائے ،اسرائیلی صدر کی ہدایت
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسرائیل کے صدر اضحاک ہرزوگ نے اسرائیلی قیادت پر یرغمالیوں کی رہائی کرانے میں مزید دیر نہ کرنے کے لیے جلد معاہدہ کر کے رہائی ممکن بنانے پر زور دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ہرزوگ نے یرغمالیوں کے معاملے پر حکومت کی توجہ دلاتے ہوئے کہاکہ قیادت اپنے اختیارات اور ذرائع کا استعمال کرے۔ تاکہ غزہ میں قید یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ میں ملکی قیادت سے مظالبہ کرتا ہوں کہ اپنی تمام طاقت و اختیار اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ڈیل ممکن بنائے۔