بجلی فی یونٹ 19پیسے مہنگی
جرات ڈیسک
منگل, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی تقریباً19 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا نے نومبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد بجلی 19 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔ چیئر مین توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں نیپرا میں نومبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 19 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ نومبرمیں ہائیڈل سے گیارہ فیصد کم بجلی پیدا کی گئی، نیلم جہلم پلانٹ کی بندش سے پانی سے کم بجلی پیدا ہوئی۔ کوئلے سے کم جبکہ گیس سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی۔ نیپرا حکام کے مطابق نومبرمیں میرٹ آرڈرکی خلاف ورزی سے6 کروڑ60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا ہے۔ اتھارٹی نے سماعت مکمل کرتے ہوئے تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔