میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مجرم تقریر کریگا تو کارروائی ہو گی، شبلی فراز، شہزاد اکبر

مجرم تقریر کریگا تو کارروائی ہو گی، شبلی فراز، شہزاد اکبر

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز اور معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ہر اچھا حکومتی اقدام اپوزیشن کے لیے بری خبر ہے کل اسلام آباد میں ملزموں اور مجرموں کا اکٹھ ہوگا ان میں سے کوئی بھی اسٹیک ہولڈر نہیں مل بیٹھ کر ملک میں بد امنی اور لاقانونیت پھیلانے کا پلان بنایا جائے گا۔ پیمرا کا ضابطہ اخلاق موجود ہے مجرم تقریر کرے گا تو کارروائی ہو گی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں اہم قوانین منظور کیے گئے قانون سازی ملک کے لیے نہایت اہم تھی حالیہ قانون سازی فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے بنیادی شرط تھی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے قانون سازی کے علاوہ ہمارے پاس کوئی چوائس نہ تھی یہ قانون سازی ہم پر عائد کی گئی جس کی بنیادی وجہ ہے کہ ماضی میں ہمارے حکمران منی لانڈرنگ میں ملوث تھے جس کی وجہ سے نہ انہوں نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے کوئی قانون سازی کی نہ ہی کوئی ٹھوس اقدامات کیے منی لانڈرنگ ملکی معیشت کو بری طرح نقصان پہنچاتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم بڑے عرصے سے گرے لسٹ میں تھے ماضی کے حکمران خود کالادھن سفید کرتے تھے اس لیے قانون نہیں بناتے تھے اگر قانون سازی نہ کرتے تو ملک بلیک لسٹ میں شامل ہو سکتا تھا چونکہ ماضی کی دو بڑی جماعتوں کے لیڈران خود منی لانڈرنگ میں ملوث تھے اس لیے اپوزیشن نے اس قانون سازی میں بڑی رکاوٹ ڈالی مگر الحمد اﷲ اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود حکومت بل پاس کرانے میںکامیاب ہوئی مگر اپوزیشن کا اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے کہ وہ ملکی نہیں اپنے ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے اس لیے اپوزیشن نے ذاتی مفادات کے لیے ان قوانین کے خلاف پورا زور لگایا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں