میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس ایل میں خورد برد،چیئرمین پی سی بی سے تحقیقات کا فیصلہ

پی ایس ایل میں خورد برد،چیئرمین پی سی بی سے تحقیقات کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پی ایس ایل میں خورد برد سمیت دیگر معاملات پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی سے تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے خلاف پاکستان سپر لیگ (پی سی ایل) میں مبینہ خورد برد، کروڑوں روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑی کی خریداری سمیت دیگر معاملات پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تحقیقات کرے گی۔وزارت نے پی سی بی کے مالی معاملات میں بدانتظامی پر آڈٹ کا معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سپرد کرنے کا عندیہ دے دیا۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی روابط و کھیل احسان الرحمن مزاری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں مالی معاملات مشکوک ہیں، معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے کر رہے ہیں جونئیر لیگ پی ایس ایل اور دیگر مالی معاملات میں شفافیت نہیں ہے۔وفاقی وزیر احسان مزاری نے کہا پی سی بی کے ہر شعبے کا ا?ڈٹ ہوگا اور جن افراد نے پی سی بی کے خرچے پر بیرونی دورے کیے ان کی بھی تفیصلات طلب کی جائیں گی۔انہوں ںے کہا کہ جونیئر لیگ، پاکستان سپر لیگ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کروڑوں روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑی کی خریداری سمیت دیگر معاملات پر بھی کڑی تنقید کی جا رہی ہے، معاملات کی چھان بین کے بعد شفافیت عوام کے سامنے لائی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں