میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم جاری

سندھ میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق مہم میں اب تک 10 لاکھ 17ہزار 585 گندم کی بوریاں پکڑی گئیں جبکہ گندم کی 17 ہزار 806 بوریاں گاڑیوں سے پکڑی جو غیرقانونی طور پر کہیں اور لے جائی جارہی تھیں۔ وزیر خوراک مکیش کمار چاولہ نے بتایا کہ سکھر ڈویژن کے 3 اضلاع سے 3 لاکھ 33 ہزار 640 بوریاں ضبط جبکہ لاڑکانہ ڈویژن کے 5 اضلاع سے 2 لاکھ 32 ہزار گندم بوریاں ضبط کی ہیں۔ مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ میرپورخاص ڈویژن سے 2500 بوریاں ضنط کی ہیں اور حیدرآباد ڈویژن کے 8 اضلاع سے 4 لاکھ 2 ہزار 310 بوریاں ضبط کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی ڈویژن کے چیک پوسٹ سے 1400 بوریاں ضبط کیں ، ذخیرہ اندوز گندم گداموں میں چھپا کر آٹے کا بحران کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر خوراک مکیش چاولہ نے کہا کہ اس کارروائی سے آٹے کا بحران نہیں ہوگا، سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں