میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نوازکس حیثیت سے حکومتی میڈیاسیل چلارہی تھیں،عمران خان

مریم نوازکس حیثیت سے حکومتی میڈیاسیل چلارہی تھیں،عمران خان

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ (ن )لیگ نے میڈیا میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی ،بتایا جائے مریم نواز آخر کس حیثیت سے حکومتی میڈیا سیل چلا رہی تھیں؟ ،سندھ حکومت نے چیزوں کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا وزیراعظم نے آٹا اور یوریا کھاد کے بحران کا ذمہ دار مافیا کو قرار دیا اور کہا کہ کراچی میں مہنگائی کے اشاریے سب سے زیادہ ہیں، سندھ حکومت نے چیزوں کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی۔اجلاس میں مریم نواز کی آڈیو ٹیپ پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ہمیں فاشسٹ کہتے ہیں جبکہ یہ خود اس سے بڑھ کر ہیں، ان لوگوں نے میڈیا میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی، بتایا جائے کہ آخر مریم نواز کس حیثیت سے حکومتی میڈیا سیل چلا رہی تھیں؟ یہ کہتے کہ ہم میڈیا پر پابندی لگا رہے ، خود ان کا کچا چٹھا سب کے سامنے آ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت اطلاعات نے اشتہارات سے متعلق بریفنگ دی۔ وزارت اطلاعات نے کارروائی کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں