میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زائد اثاثے کیس ، شرجیل میمن پر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

زائد اثاثے کیس ، شرجیل میمن پر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی کی احتساب عدالت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی غیر حاضری کے باعث ان پر اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔ جمعہ کو شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی کراچی کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔اس موقع پر شرجیل میمن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ کورونا وائرس کے باعث شرجیل میمن کی غیر حاضری کی وجہ سے ان پر اور کیس کے دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔ کراچی کی احتساب عدالت نے 18دسمبرکی آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ 1روز قبل جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت 21دسمبر تک ملتوی کر دی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں