میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بحریہ ٹاؤن کو 2ہزار سے زائد ایکڑ کی غیرقانونی این او سی جاری

بحریہ ٹاؤن کو 2ہزار سے زائد ایکڑ کی غیرقانونی این او سی جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان ایس ڈی اے نے بحریہ ٹاؤن کو غیرقانونی این او سی جاری کردی، بحریہ ٹاؤن 2 کے پارٹ 3 کی 2184 ایکڑ این او سی جاری کی گئی، مذکورہ منصوبہ عدالتوں میں زیر سماعت ہے، عامر پٹھان نے بغیر کسی چالان کے این او سی جاری کی ، چالان کی مد میں بننی والی 30 کروڑ رقم بنتی ہے جو جمع نہیں کرائے گئے، ذرائع، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی کی جناب سے بحریہ ٹاؤن کو دو ہزار سے زائد ایکڑ کی غیرقانونی این او سی جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والی معلومات کے مطابق بحریہ ٹاؤن 2 منصوبے کے خلاف متعدد درخواستیں اعلیٰ عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، کمشنر حیدرآباد کی جانب سے بھی مذکورہ منصوبے پر جامع رپورٹ جمع کرائی گئی ہے، منصوبے میں کھیرتھر نیشنل پارک سمیت دیگر زمین کو بھی غیرقانونی شامل کیا گیا، بحریہ ٹاؤن فیز 2 کے پارٹ 3 کی 2184 ایکڑ پرونشل (کنڈشینل) این او سی جاری کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ زمین کی چالان کی مد میں صرف 30 کروڑ روپے زائد کی رقم بنتی ہے جو کہ سرکاری خزانے میں جمع کرانی تھی لیکن سابقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان عامر پٹھان نے دو کروڑ رقم کے عوض بھاری رشوت لیکر این او سی جاری کردی ہے، اس حوالے سے روزنامہ جرأت کی جانب سے عامر پٹھان سے موقف لینے کیلئے متعدد بار کالز کی گئیں لیکن انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں