میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، سندھ پولیس کے افسران اور اہلکار اسلام آباد روانہ

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، سندھ پولیس کے افسران اور اہلکار اسلام آباد روانہ

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی کال کے بعد سندھ پولیس کے افسران وا اہلکار سکیورٹی کے لیے اسلام آباد روانہ کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ پولیس نے بتایا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے دو ہزار فورس اسلام آباد بھیجی گئی۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر سے 900 ریکروٹس اور ٹرینگ اسٹاف کو بذریعہ ٹرین اسلام آباد روانہ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی درخواست پر اب تک مجموعی طور پر دو ہزار افسران و اہلکار سندھ سے اسلام آباد سکیورٹی کے لیے روانہ کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد روانہ کی گئی پولیس فورس میں ایک ایس ایس پی، دو ایس پیز، چار ڈی ایس پیز، 20 سب انسپکٹرز شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں