میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرولیم ڈیلرزکا5نومبرکوہڑتال کااعلان

پیٹرولیم ڈیلرزکا5نومبرکوہڑتال کااعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرولیم مصنوعات پر کمیشن نہ بڑھانے پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا بحران سر اٹھانے کا خدشہ سر اٹھانے لگا ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 نومبر جمعے کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔ ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے کمیشن میں اضافے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، لیکن حکومت نے کمیشن میں اضافے پر وعدہ خلافی کی اور کمیشن نہیں بڑھایا۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کمیشن نہ بڑھا تو5 نومبر کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کر دیں گے، مہنگائی اور پیداواری لاگت کے باعث کاروبار ناممکن ہو چکا، کمیشن میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ نہ ہوا تو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں