میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس ایل کا پہلا میچ، کراچی میں خالی نیشنل اسٹیڈیم منہ چڑانے لگا

پی ایس ایل کا پہلا میچ، کراچی میں خالی نیشنل اسٹیڈیم منہ چڑانے لگا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے پہلے میچ میں ہی شائقین کی عدم دلچسپی سامنے آگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو پی ایس ایل 9 کے کراچی میں پہلے ہی میچ میں اہلیان کراچی کی عدم دلچسپی سامنے آگئی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں خالی اسٹیڈیم منہ چڑاتا رہا۔نیشنل اسٹیڈیم کے تقریبا اسٹینڈز تماشائیوں سے خالی نظر آئے اور شائقین کی بہت کم تعداد نے میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کے پلے آف اور فائنل سمیت 11 میچز کی میزبانی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو دی گئی ہے، ایونٹ کے دوسرے مرحلے کے میچز کا آغاز 28 فروری سے 18 مارچ تک کراچی میں شیڈول ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں