میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ماڑی پور روڈ گاڑی میں زد میں آکر 2 خواتین جاں بحق5 افراد زخمی

ماڑی پور روڈ گاڑی میں زد میں آکر 2 خواتین جاں بحق5 افراد زخمی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر قائد کے علاقے ماڑی پور روڈ پر گاڑی کی زد میں آکر 2 خواتین جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق خواتین کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے، ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ کراچی میں ٹریفک حادثے میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، شہر میں تیز رفتار گاڑیوں میں زد میں آکر کئی شہری زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے اختر کالونی میں سگنل کے قریب موٹر سائیکل پر موجود تین بہن بھائیوں کو تیز رفتار ٹینکر نے روند ڈالا تھا جس کے نتیجے میں تینوں بہن بھائی جاں بحق ہوگئے تھے۔جاں بحق بہن بھائیوں کی شناخت 26 سالہ حسین احمد ، 19 سالہ ذیشان احمد جبکہ بہن کی شناخت 12 سالہ سدرہ کے نام سے ہوئی تھی جو کہ گلشن اقبال مشرق سینٹر کے قریب واقعے واٹر بورڈ کالونی کے رہائشی تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں