میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تقسیم برصغیر کا ادھورا ایجنڈا کشمیر کی آزادی سے ہی مکمل ہوگا،شہباز شریف

تقسیم برصغیر کا ادھورا ایجنڈا کشمیر کی آزادی سے ہی مکمل ہوگا،شہباز شریف

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ تقسیم برصغیر کا ادھورا ایجنڈا کشمیر کی آزادی سے ہی مکمل ہوگا۔یوم سیاہ پر کشمیریوں اور پاکستانیوں کے نام پیغام میں شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے شیر عوام کے ساتھ مل کر ہر سطح پر کشمیریوں سے یک جہتی کا دن خاص اہتمام کیا ، تکمیل پاکستان کے لئے کشمیر کی آزادی لازمی تقاضا ہے ، بہادر کشمیری قائد اعظم کے دو قومی نظریہ کا پرچم تھامے قربانیاں دے رہے ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ شہدا کے قبرستان گواہ ہیں کشمیری آزاد تھے ، ہیں اور رہیں گے ، غاصب اور قاتل بھارت کشمیریوں کی جان لے سکتا ہے ، ان کے خواب نہیں چھین سکتا، قاتل بھارتی درندوں کو تاریخ فرعون، یزید اور ہٹلر کی صف میں کھڑا کرے گی اور پاکستان قاتل، ظالم اور دہشت گرد بھارت کے خلاف کھڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا دہشت گردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہے تو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی ختم کرائے ، کشمیر سے لا الہ الا اللہ کا رشتہ ہے ، یہ رشتہ توڑنے کی حسرت رکھنے والوں کا ٹوٹنا مقدر ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں