میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آپ کے مسائل کا حل‘ اسلام کی روشنی میں

آپ کے مسائل کا حل‘ اسلام کی روشنی میں

منتظم
جمعرات, ۲۷ اکتوبر ۲۰۱۶

شیئر کریں

مفتی غلام مصطفی رفیق
تلاوت کے دوران اذان شروع ہوجائے
سوال:میں اپنے گھر میں صبح اذان فجرکے وقت قرآن کریم کی تلاوت کررہاہوتاہوں ،مجھے دوباتیں پوچھنی ہیں،ایک یہ کہ تلاوت کے دوران جب فجرکی اذانیں شروع ہوتی ہیں توکیامیں تلاوت روک کراذان کاجواب دوں یاتلاوت جاری رکھوں؟ (علی محمد،کراچی)
جواب:مسجدسے باہر دورانِ تلاوت اگراذان شروع ہوجائے توتلاوت موقوف کرکے پہلے اذان کاجواب دیناچاہیے۔
(البحرالرائق،باب الاذان،اجاب الموذن 1/273، ط:دارالمعرفة بیروت۔ الفتاوی الھندیہ ،کتاب الصلوٰة، الفصل الثانی فی کلمات الاذان والاقامة ،1/7،ط:رشیدیہ)
کئی اذانوں میں سے کس کاجواب دیاجائے؟
سوال:دوسری بات یہ ہے کہ اس وقت کئی مساجدسے اذانیں ہورہی ہوتی ہیں،تومجھے کونسی اذان کاجواب دیناچاہیے؟
جواب:اگر بیک وقت متعددمساجد سے اذان کی آواز آتی ہوتومحلہ کی مسجدکی اذان کاجواب دیناچاہیے۔اوراگرتھوڑے تھوڑے وقفہ سے متعدداذانیں ہوتی ہوں تواذانِ اول(یعنی سب سے پہلے جس اذان کی آواز آئے اس) کاجواب دیاجائے،خواہ وہ محلہ کی مسجدمیں ہویاکسی دوسری مسجد کی اذان ہو۔(فتح القدیر،باب الاذان1/249، ط: دارالفکر بیروت۔ مراقی الفلاح1/123،ط:بیروت)
حضرت عمررضی اللہ عنہ کی نمازجنازہ کس نے پڑھائی؟
سوال:امیر المو¿منین حضرت عمررضی اللہ عنہ کی نمازِجنازہ کس نے پڑھائی تھی؟
جواب:حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کی نمازِ جنازہ حضرت صہیب رضی اللہ عنہ نے پڑھائی تھی۔ (البدایة والنھایة 7/163، ط: داراحیاءالتراث بیروت)
نمازمیں”ھ±م± الفَاسِق±ون“کی جگہ پر”ھ±م± الفَائِز±ون“ پڑھنا
سوال:ایک شخص نے نمازمیں سورہ¿ حشر کی آیت نمبر19 میں ”ھ±م± الفَاسِق±ون“کی جگہ پر”ھ±م± الفَائِز±ون“پڑھ لیا،اوراسے نمازکے بعدپتا چلاکہ غلط پڑھاہے،آیااس صورت میں اس شخص کی نمازہوگئی یانہیں؟(محمدصابر،لاہور)
جواب: سورہ¿ حشر کی آیت نمبر19 میں ”ھ±م± الفَاسِق±ون“(وہ لوگ فاسقوں میں سے ہیں )کی جگہ پر”ھ±م± الفَائِز±ون“(وہ لوگ کامیاب ہیں )پڑھنے کی وجہ سے معنی میں تبدیلی واقع ہونے کی بناپرنمازفاسدہوگئی،ایسی نمازدوبارہ پڑھنا ضروری ہے۔(الفتاوی الھندیہ،الفصل الخامس فی زلة القاری، 1/81، ط:رشیدیہ)
ایجنٹ کے لیے اجرت متعین کرناضروری ہے
سوال:اگرہم کسی دکاندار کوکوئی چیز فروخت کرنے کے لیے دیں اوراس سے یہ کہیں کہ یہ ہماری چیز سو روپے سے زیادہ میں بیچنا اورسوروپے ہمیں دے دیناباقی سوسے اوپرجورقم ہووہ رقم آپ کی ہے،اوراگرفروخت نہ ہوئی توواپس کردینا،کیا اس طرح کرناصحیح ہے؟
جواب:مذکورہ صورت میں اجیر(یعنی دکاندار) کے لیے اجرت (کمیشن) کا مقرر کرنا ضروری ہے۔دکاندارکوبیچنے کے لیے کوئی چیز دے کریہ کہناکہ سو سے زائد جتنی رقم ہووہ دکاندار کی ہے، یہ غیرمتعین اجرت ہے اس بناءپر اس طرح کا معاہدہ درست نہیں۔یاتوبیچنے والے کے لیے اجرت متعین کردی جائے یافیصدکے حساب سے رقم متعین کردیں مثلاً دس فیصدرقم بیچنے والے کی ہوگی اورباقی رقم مالک کی ہوگی۔
آنکھ کے آپریشن کی صورت میں نمازکی ادائیگی
سوال:چند دن کے بعدمیری آنکھ کاآپریشن ہے،آپریشن کے بعد ایک ہفتہ تک جھکنے سے ڈاکٹر منع کرتے ہیں،مجھے اس صورت میں نمازکیسے پڑھنی چاہیے؟(خالداشرف،کراچی)
جواب:اگرآنکھ کے آپریشن کے بعد رکوع اور سجدہ کرنے سے آنکھوں میں تکلیف ہوتی ہو یا نقصان کااندیشہ ہوتوایسی صورت میں آپ بیٹھ کرنمازپڑھیں،اوررکوع اورسجدہ سرکے اشارے سے کریں،اورسجدہ کااشارہ کرتے ہوئے سرکورکوع کی بہ نسبت زیادہ جھکائیں۔(الفتاویٰ الھندیہ،کتاب الصلوٰة،الباب الرابع عشرفی صلاة المریض1/136، ط: رشیدیہ)


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں