میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بنوریہ قبضہ گروپ کا کچی آبادی نگلنے کا منصوبہ ناکام

بنوریہ قبضہ گروپ کا کچی آبادی نگلنے کا منصوبہ ناکام

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر واقع اللہ والی مسجد پر بنوریہ قبضہ گروپ کی نگاہیں،مفتی نعیم مرحوم کے بعد بیٹا بھی قبضے کے لیے سرگرم
امام نے مسجد پرقبضے آڑ میں کچی آبادی میں دخیل ہونے کے اس کھیل کو اہلِ محلہ کی مدد سے ناکام بنایا، مسجدکارنر کے پلاٹ پر واقع
کراچی(نمائندہ جرأت) بنوریہ قبضہ گروپ ایسی مساجد پر زیادہ للچایا رہتا ہے، جس کے آس پاس زمینیں خالی ہو،یا جن پر قبضہ کیا جاسکے۔ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر واقع اللہ والی مسجد بھی ایسی مسا جد میں شامل ہیں جہاں بنوریہ قبضہ گروپ کافی عرصے سے نگاہیں گاڑے بیٹھا ہے۔ ناظم آباد کی مرکزی شاہراہ پر واقع اس مسجد کے پیچھے ایک بڑی کچی آبادی ہے۔ چنانچہ بنوریہ قبضہ گروپ نے کچی آبادی کے بڑے حصے کو ہتھیانے کے لیے مسجد پر قبضے کا راستا چنا۔ بنوریہ گروپ نے اس کے لیے اپنے روایتی ہتھکنڈوں کا استعمال شروع کیا۔ قبضہ گروپ نے سب سے پہلے مسجد کے کرتا دھرتا وسیم صاحب کو قابوکیا ، کیونکہ مسجد کے امام پہلے سے ہی بنوریہ قبضہ گروپ کی وارداتوں کو سمجھتے تھے، وہ مفتی نعیم اور اُن کے بیٹے مفتی نعمان کے رچائے گئے قبضوں کے پورے کھیل سے پوری طرح آگاہ تھے۔ چنانچہ بنوریہ قبضہ گروپ نے وسیم صاحب کو ابتدا میں دھوکا دیتے ہوئے اس کھیل میں شریک کیا۔ مسجد کے امام نے مسجد پرقبضے آڑ میں کچی آبادی میں دخیل ہونے کے اس کھیل کو اہلِ محلہ کی مدد سے ناکام بنایا۔ واضح رہے کہ مذکورہ مسجد مرکزی شاہراہ پر کارنر کے پلاٹ پر واقع ہونے کے باعث نہایت بنوریہ باربار پلٹ کر یہاں وار کرتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں