پاکستان میں آن لائن ڈیجیٹل سینما کی بنیاد رکھ دی گئی
شیئر کریں
پاکستان بھی اب ڈیجیٹل سینما پر گھر بیٹھے فلم دیکھ سکیں گے۔ یہ کاوش سینئر رائٹر و ڈائریکٹر سلیم مراد نے کی ہے اور وہ مستقبل میں اس کی کامیابی کے لئے بہت پر امید ہے۔ سلیم مراد نے بتایا کہ ”آن لائن” کے نام سے گوگل پلے اسٹور پر ایپ موجود ہے جسے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل سینما پر اردو اور و پشتو فلمیں پیش کی ہیں، وہ بچے جو یہ کہتے ہیں ماں باپ نے ہمارے لیے کیا کیا ہے، اس میں ان کے لیے ایک سبق کے لیے۔ اردو میں فلم کا نام ”میرے بابا میرے ہیرو” اور پشتو میں اس کا نام ”زما بلار ہیرو ددے” ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جاز کیش، ایزی پیسہ سے ادائیگی کر کے اس کی ٹکٹ خریدی جاسکتی ہے، فارن کنٹریز گوگل پر ڈیبیٹ کارڈ کریڈٹ کارڈ وہ بھی فلم اپنے موبائل پر دے سکتے ہیں۔ دنیا بھر میں کہیں بھی سینما دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں سنگل اسکرین تھیٹر ٹوٹتے جا رہے ہیں، ملٹی پلیکس فلم انڈسٹری کا قاتل ہے جس سے فلم انڈسٹری تباہ ہوئی ہے۔ میں اپنے فلم بینوں کو ڈیجیٹل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، اگر وہ نیٹ فلیکس کو ڈاؤن لوڈ کر کے باہر کی فلمیں دیکھ سکتے ہیں تو اپنے ڈیجیٹل سینما کو پروموٹ کریں۔ یہاں وہ پنجابی، اردو اور پشتو فلمیں دیکھ سکتے ہیں، گانے پڑے ہیں اورٹریلر ہیں۔