میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ تعلیم کراچی ڈسٹرکٹ کورنگی میں کرپشن کی اعلیٰ ترین مثال قائم

محکمہ تعلیم کراچی ڈسٹرکٹ کورنگی میں کرپشن کی اعلیٰ ترین مثال قائم

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

محکمہ تعلیم کراچی ڈسٹرک کورنگی میں کرپشن کی اعلی ترین مثال قائم کردی گئی عدالت کے احکامات جاری ہوتے ہی سابقہ تاریخوں میں ڈی ای او کی سرپرستی میں گریڈ ایک سے چار میں خلاف ضابطہ غیرقانونی طریقے سے سیکڑوں بھرتیاں کر کے کروڑوں روپے کما لیے گئے تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم ضلع کورنگی میں تقریباً دو ماہ قبل ایک منظم سازش کے تحت وہاں پر متعین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حافظ معین کو انکی تعیناتی کے صرف چالیس روز کے بعد خلاف ضابطہ طریقے سے انکو عہدے سے ہٹا کر چور دروازے سے ڈی پی سی کے بغیر گریڈ اٹھارہ سے گریڈ انیس پر ترقی حاصل کرنے والی نازش گل کو تعینات کردیا گیاجبکہ واضع ھدایات کے مطابق کسی افسر کو ایک سال سے پہلے نہیں ھٹایا جاسکتا نازش گل نے عہدے کا چارج حاصل کرتے ہی بدنام زمانہ کرپٹ مافیا کو اپنے ساتھ ملا کر غیر قانونی دھندے شروع کردئیے ٹرانسفر پوسٹنگ کے ساتھ ساتھ معمولی کاموں پر بھی اپنے دستخط کرنے کا ریٹ مقرر کردیا جبکہ محمکہ تعلیم کورنگی کا کرپٹ جے ایس ٹی محمد علی اور اسکی بیوی جیایس ٹی صنم کو اپنا دست راست مقرر کرکے کرپشن کے ریکارڈ توڑدیئے عدالت کی جانب سے بھرتیاں بند کرنے کے احکامات کے فوری بعد ان لوگوں نے نوکریوں کی فروخت کے سابقہ ریکارڈ توڑدیئے اور سابقہ تاریخوں کو گریڈ ایک سے چار کے سینکڑوں اپائنمنٹ تین لاکھ سے پانچ لاکھ میں فروخت کردیئے محمدعلی نے ڈی پی سی کے بغیر سابقہ ڈاریکٹر تعلیم کراچی فرناز ریاض بھاری رقم دیکر ایچ ایس ٹی حاصل کیا فرناز ریاض جو کہ محکمہ کی کرپٹ ترین افسر رہی ھیں انہوں نے ریٹائرمنٹ سے قبل جاتے جاتے غیرقانونی طورپر جے ایس ٹی صنم اورجیایس ٹی محمدعلی عرف وینڈر علی بھاری رقم کے عوض ایچ ایس ٹی پروموٹ کردیا صنم جسکی ایچ ایس ٹی سابقہ ڈی ای او کورنگی لطیف مغل نے غلط ثابت ھونے پر اپنے ایک سرکاری نوٹیفیکیشن نمبر DES&HS/Admn-A/B/7204-15/2922 کے ذریعے منسوخ کرکے اسکو جے ایس ٹی کردیا تھا تاھم وینڈر محمد علی نے ایک بار پھر اسکو فرنازریاض سیایچ ایس ٹی کروادیا دونوں میاں بیوی نے مل کر پورے ضلعے کے تعلیمی نظام کو اپنی کرپشن کے ذریعے تباہی کے دھانے پر پہنچادیا ھے جس کی وجہ سے کورنگی ضلع تعلیم کرپشن کا گڑھ بن چکا ھے جبکہ ڈی ای او نازش گل مکمل انکے حصار میں یرغمال بنی ھوئی ھیں کروڑوں روپے کا سرکاری فنڈز جو آر ای (R.E)کی مد میں جاری کیا گیا وہ بھی ھڑپ کرلیا گیا جن میں جی جی ایچ ایس لانڈھی نمبر ایک کے 12لاکھ جبکہ اسی طرح جی بی ایس ایس عزیز یونیورسل جی بی ایس ایس بلال کالونی سمیت درجنوں اسکول شامل ھیں انکی غیرمعمولی کرپشن پر علاقہ مکین این جی اوز نے اعلی تعلیمی افسران سے فی الفور ڈی ای او نازش گل وینڈر محمد علی اور صنم کو ہٹانے کی اپیل کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں