میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں ٹرمپ کا چٹکلہ

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں ٹرمپ کا چٹکلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

فرانس کے شہر بیارٹز میں جی سیون کانفرنس کے دوران امریکی صدر ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم مودی کے درمیان سائیڈلائن پر ملاقات ہوئی۔ فرانس میں امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات جس خوشگوار انداز میں ہوئی اس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ امریکا مسئلہ کشمیر پر کسی بھی طرح بھارت پر دبا وڈالنے کیلئے آمادہ نظر نہیں آتا۔ملاقات کے دوران نریندر مودی اپنی قومی زبان ہندی میں گفتگو کررہے تھے اور ایک مترجم اسے انگریزی میں ترجمہ کررہا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو صحافیوں کے ساتھ اکثر ہنسی مذاق کرتے رہتے ہیں، انہوں نے مودی کے انگریزی میں گفتگو نہ کرنے پر صحافیوں سے از راہ مذاق کہا کہ مودی دراصل بہت اچھی انگریزی بولتے ہیں لیکن اس وقت وہ آپ سے بات نہیں کرنا چاہتے اس لیے ہندی بول رہے ہیں۔یہ سن کر بھارتی وزیراعظم نے زور دار قہقہہ مارا اور دونوں رہنما ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر کچھ دیر ہنستے رہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں