ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے
جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جولائی ۲۰۲۳
شیئر کریں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے تمام اکاونٹس منجمد کر دیے ہیں۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق پی آئی اے پر 4 ارب روپے ٹیکس واجب الادا ہے۔ واجبات کی عدم ادائیگی پر قومی ایئر لائن کے بینک اکاونٹس منجمد کیے گئے ہیں۔ پی آئی اے نے ٹکٹس پر مسافروں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 4 ارب روپے اکٹھے کر رکھے ہیں۔ اکاونٹس منجمد کیے جانے کے بعد پی آئی اے کو طیاروں کیلیے فیول کی خریداری کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔