میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حج کی تیاریاں مکمل ،سعودی عرب کے مختلف شہروں سے عازمین کی آمد شروع

حج کی تیاریاں مکمل ،سعودی عرب کے مختلف شہروں سے عازمین کی آمد شروع

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

رواں سال حج کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عازمین حج کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور سعودی عرب کے مختلف شہروں سے حاجیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔عازمین حج مدینہ منورہ، ریاض، تبوک اور جازان سے مکہ المکرمہ پہنچے۔ حجاج کرام منی روانگی سے قبل مکہ مکرمہ میں 8 ذی الحج تک قرنطینہ میں رہیں گے۔وزارت حج و عمرہ کی ہدایت پر عازمین کے استقبال کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث حفاظتی اقدامات کے تحت مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جراثیم کش ادویات سے صفائی ستھرائی کے انتظامات کئی گنا بڑھا دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے تحت صرف مسجد الحرام کے لیے 35 سو ملازمین بھرتی کیے گئے ہیں۔مسجد الحرام کے انتظامات کی نگرانی کرنے والی خصوصی مجلس کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر مسجد الحرام، اس کے صحن اورمختلف حصے دن میں دس بار مکمل طور پر دھوئے جارہے ہیں۔دوسری جانب حج میں شریک ہونے کے لیے خوش نصیب عازمین کی جدہ آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس سال وبا کے لیے اختیار کیے گئے اقدامات کی وجہ سے محدود پیمانے پر حج کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں صرف ایک ہزار عازمین شریک ہوں گے۔حکومت کی جانب سے جن ایک ہزار افراد کو حج کی اجازت دی گئی ہیں ان میں سے 700 ایسے عازمین شامل ہیں جن کا دیگر ممالک سے تعلق ہے تاہم وہ سعودی عرب ہی میں مقیم ہے۔ اس کے علاوہ حج میں صرف 65 برس سے کم عمر افراد شریک ہو سکیں گے۔ ان چنیدہ عازمین کے لیے کسی مستقل عارضہ نہ ہونے کی شرط بھی رکھی گئی ہے۔عازمین کی جدہ آمد کے بعد انہیں وزارت حج و عمرہ کی زیر نگرانی مکہ المکرمہ لے کر جایا جائے گا جہاں وہ عمرہ ادا کریں گے۔ عازمین 30 جولائی کو ارکان حج کی ادائیگی شروع کرنے سے چار روز قبل تک مکہ مکرمہ میں مقیم رہیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں