میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ،ناقص میٹریل سے عمارتوں کی تعمیرات کا سرپرست ڈی جی سسٹم نکلا

سندھ بلڈنگ ،ناقص میٹریل سے عمارتوں کی تعمیرات کا سرپرست ڈی جی سسٹم نکلا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

غیرقانونی تعمیرات کو ناقص میٹریل سے تعمیر کرنے والی بلڈر مافیا کی سرپرستی میں ملوث بے نقاب ہوئے ہیں ، ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل کاسسٹم اس وقت منظم انداز میں فعال ہے دیگر افسران کی طرح ڈائریکٹر ظہیر استاد اس حوالے سے انتہائی شہرت رکھتے ہیں ، جنہوں نے ضلع وسطی میں بلڈرمافیا کو ناجائز تعمیرات کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ، اس وقت بھی ناظم آبادنمبر3 پلاٹ نمبر3F 10/21،3H 8/41 اور3G 6/8 کی کمزور عمارتوں پر بالائی منزلیںتعمیر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے ، موصوف سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ ناجائز عمارتوں کی تعمیرات سے ماہانہ 17 سے 18 کروڑ بٹور تے ہیں ، تعمیراتی قوانین کو یکسر انداز کرتے ہوئے ،ان کی توجہ صرف وصولی تک محدود ہے ، اس وقت خلاف ضابطہ تعمیر ہونے والی عمارتوں کو خطرناک قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ انہیں تعمیرات کے بنیادی ضابطوں کے برخلاف تعمیر کیا گیا ہے ، ڈائریکٹرجنرل کی دانستہ چشم پوشی کا مقصد اپنے ہی سسٹم کو چھوٹ دینا ہے تاکہ ماہانہ بنیادوں پر کروڑوں روپے وصولی کا سلسلہ جاری رہ سکے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں