میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی،اینٹی کرپشن کا آفس پر چھاپہ‘ریکارڈ غائب افسران فرار

سیہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی،اینٹی کرپشن کا آفس پر چھاپہ‘ریکارڈ غائب افسران فرار

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ:شاہنواز خاصخیلی) اینٹی کرپشن کراچی کی ٹیم نے سیوہن ڈوولپمینٹ اتھارٹی جامشورو کی آفیس پر چھاپہ مار کر مطلوبہ رکارڈ نہ ملنے پر آفیس سیل کردی، اینٹی کرپشن سرکل آفیسر اسد اللہ شیخ اور فرسٹ سول جج اینڈ جوڈیشنل مجسٹریٹ ایاز احمد قریشی نے ٹیم سمیت سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی کی آفیس پہنچ کر ایس ڈی اے کی دو سرکاری رہائشی اسکیمز پام سٹی اور سیوہن ہلز کا ریکاڈ طلب کی، مطلوبہ رکارڈ اور افسران آفس سے غائب ہونے پر اینٹی کرپشن ٹیم نے ایس ڈی اے کی آفس سیل کر دی اور ملازمین کو گھر روانہ کر دیا. سرکل آفیسر اسد اللہ شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ سپر ہائی وے کے قریب تھانہ بولا خان کی تین سو پچاس ایکڑ سرکاری زمین پر دو سرکاری ہاوسنگ اسکیمیں ایس ڈی اے نے شروع کین جس میں زمین جعلسازی کے ذریعے فروخت ہونے اور رکارڈ میں ہیراپھیری کی گئی ہے، وہ رکارڈ لینے پہنچے لیکن افسران رکارڈ سمیت غائب ہیں جس کی وجہ سے آفیس سیل کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں