میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاق کراچی کو 500میگاواٹ اضافی بجلی دینے کو تیار

وفاق کراچی کو 500میگاواٹ اضافی بجلی دینے کو تیار

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

حکومت نے دیگر پاور پلانٹس کا فرنس آئل کے الیکٹرک کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے دیگر پاور پلانٹس کا فرنس آئل کے الیکٹرک کو دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے کراچی میں بجلی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق 30 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل فوری طور پر کے الیکٹرک کو فراہم کیا جا رہا ہے، وفاق کے الیکٹرک کو 500میگاواٹ اضافی بجلی دینے کو بھی تیار ہے، تاہم کے الیکٹرک کا سسٹم اضافی بجلی اٹھانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ بدقسمتی سے کے الیکٹرک نے سسٹم اپ گریڈیشن میں سرمایہ کاری نہیں کی، کے الیکٹرک کے سسٹم میں نقائص کی وجہ سے اضافی بجلی کی ترسیل ممکن نہیں، اس مسئلے کے باعث کے الیکٹرک کو مزید فرنس آئل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہری پریشانی کا شکار ہیں۔ شہر میں نہ صرف گھنٹوں بجلی کی معطلی بلکہ اوور بلنگ بھی لوگوں کے لیے اذیت کا باعث بن گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں