میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول بھٹواور فریال تالپور سے سردار چانڈیو ،اعجاز جاکھرانی، ناصر شاہ کی ملاقات

بلاول بھٹواور فریال تالپور سے سردار چانڈیو ،اعجاز جاکھرانی، ناصر شاہ کی ملاقات

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے رکن سندھ اسمبلی سردار خان چانڈیو اور قمبر کے ٹاؤن چیئرمین ریحان خان چانڈیو نے لشکر خان چانڈیو کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ جس میں اپنے حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل اور ان کے حل پر بات چیت ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے قومی اسمبلی میں پارٹی کے چیف وہپ اور رکن پارلیمان اعجاز خان جاکھرانی سے بلاول ہاس میں ملاقات کی۔ جس میں ایوان زیریں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ بلاول بھٹو زرداری سے سندھ میں محکمہ امور توانائی کے وزیر سید ناصر حسین شاہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں